تائیوان: کارخانے میں اگ لگ گئی،نو افراد ہلاک درجنوں زخمی

تائیوان میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے باعث نو افراد ہلاک جبکہ نوے سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں

2041372
تائیوان: کارخانے میں اگ لگ گئی،نو افراد ہلاک درجنوں زخمی

تائیوان میں ایک فیکٹری میں دھماکے کے باعث نو افراد ہلاک جبکہ نوے سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 تائیوان نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے لکھا کہ جنوبی تائیوان میں گولف کی گیندیں بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس کے ساتھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق تائیوان کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لاپتہ 100 افراد کی تلاش کیلئے ملبہ ہٹایا جارہا ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں فیکٹری کےچار کارکن بھی شامل ہیں۔

دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں