امریکی مسلح افواج کے نئے سربراہ جنرل چارلس براون
امریکی سینیٹ نے امریکی مسلح افواج کے سربراہ کےلیے جنرل مارک میلی کی جگہ جنرل چالرس براون کو مقرر کیا ہے
2040491

امریکی سینیٹ نے امریکی مسلح افواج کے سربراہ کےلیے جنرل مارک میلی کی جگہ جنرل چالرس براون کو مقرر کیا ہے ۔
سینیٹ نے گیارہ کے مقابلے میں تیراسی ووٹوں سے چارلس براون کی تقرری منظور کرلی ہے ۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے ایک بیان میں چارلس براون کو مبارک باد پیش کی ہے۔
امریکی امور دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس سال کے آخر تک فوج میں 650 اعلی افسران اور 365 کے قریب جرنیلوں اور ایڈمیرلز کی تقرریاں عمل میں لائی جائیں گی جن کے لیے سینیٹ کی منظوری ضروری ہے۔