روس: آرمینیا کے روس پر الزامات بے بنیاد ہیں، آذربائیجان کی کاروائیاں اس کی اپنی زمین پر ہیں

قارا باغ کے موضوع پر آرمینیا کے روس پر الزامات بے بنیاد ہیں اور آذربائیجان کی کاروائیاں اس کی اپنی زمین پر ہیں: دمتری پیسکوف

2039997
روس: آرمینیا کے روس پر الزامات بے بنیاد ہیں، آذربائیجان کی کاروائیاں اس کی اپنی زمین پر ہیں

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ قارا باغ کے موضوع پر آرمینیا کے روس پر الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ آذربائیجان کی کاروائیاں اس کی اپنی زمین پر ہیں۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے، قارا باغ میں، آذربائیجان مسلح افواج کے انسدادِ دہشت گردی آپریشن کا جائزہ لیا ہے۔

قارا باغ کے موضوع پر روس، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 2021۔2022 میں طے پانے والے سہ فریقی سمجھوتوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ "اس وقت ایک اور پہلو یہ ہے کہ آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان آذربائیجان کی 1991 کی سرحدوں کو تسلیم کر چکے ہیں۔  یہ پہلو آرمینی فریق کے قاراباغ کو آذربائیجان کا ایک ناگزیر حصہ قبول کرنے کا مفہوم رکھتا ہے"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ اس پہلو نے سمجھوتوں کی بعض شرائط کو اہم پیمانے پر تبدیل کر دیا ہے۔ خاص طور پر آرمینی فریق کے قارا باغ کو آذربائیجان کا حصہ تسلیم کرنے پر مبنی سرکاری فیصلے کے بعد ہم اپنے بارے میں اس نوعیت کی سرزنشیں  قبول نہیں کرتے۔ ہمارے بارے میں اس نوعیت کے الزامات قطعاً بے بنیاد ہیں۔ قانونی اعتبار سے دیکھا جائے تو آذربائیجان اپنے زمین پر کاروائیاں کر رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں