کینیا: یوکرین، ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا

صدر زلنسکی نے،  افریقہ کے مشرق میں ہنگامی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، ممباسا بندرگاہ  پر اناج مرکز کھولنے کا وعدہ کیا ہے: صدر ولیئم روٹو

2039856
کینیا: یوکرین، ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا

کینیا کے صدر ولیئم روٹو نے کہا ہے کہ یوکرین، افریقہ کے مشرق میں غذائی مسائل کے حل کے لئے، ممباسا بندرگاہ پر اناج مرکز کھولے گا۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی اور روٹو نے ، اقوام متحدہ کے 78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس کے دائرہ کار میں ، امریکہ کے شہر نیویارک میں دو طرفہ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات کے بعد روٹو نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زلنسکی نے،  افریقہ کے مشرق میں ہنگامی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، ممباسا بندرگاہ  پر اناج مرکز کھولنے کا وعدہ کیا ہے۔

صدر روٹو نے مزید کہا ہے کہ کینیا، تباہی و بربادی کے خاتمے کی خاطر روس۔یوکرین جنگ کے پُر امن حل کا حامی ہے۔

واضح رہے کہ برّاعظم افریقہ کے 25 ممالک اپنی سالانہ گندم کی ضرورت کا ایک تہائی روس اور یوکرین سے پورا کرتے ہیں۔

روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے ہی بڑھتی ہوئی اناج کی قیمتوں کے باعث مشکلات کے شکار افریقی ممالک نے روس اور یوکرین کے درمیان صلح صفائی کے لئے مفاہمتی کاروائی شروع کروائی تھی۔

افریقہ یونین کمیشن کے سربراہ موسی فائق محمد نے جاری کردہ بیان میں بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے  کی   کالعدمی پر افسوس کا اظہار کیا اور  فریقین سے سمجھوتہ جاری رکھنے کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں