چین میں بگولے نے تباہی مچادی،5 افراد ہلاک

دا ژنگ اور نان سائی نامی قصبوں میں اس بگولے  کی وجہ سے گاڑیاں  الٹ گئیں، کھمبے گر گئے جبکہ حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے

2040096
چین میں بگولے نے تباہی مچادی،5 افراد ہلاک

 چین کے صوبے جیانگ سو میں   بگولے کی وجہ سے پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر سوکیان میں بگولہ اٹھا۔

 دا ژنگ اور نان سائی نامی قصبوں میں اس بگولے  کی وجہ سے گاڑیاں  الٹ گئیں، کھمبے گر گئے جبکہ حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

 ابتدائی معاملات  اس بگولے سے 5512 افراد متاثر ہوئے ،1646 مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ چار سو پانچ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔

 سوکیان شہر میں اب تک 41.8 ہیکٹر کا رقبہ خراب ہو گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں