میکسیکو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

جالیسکو اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے تیوکالٹیچے قصبے میں ایک بار میں مسلح حملہ کیاہے

2038579
میکسیکو میں  مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

میکسیکو کی ریاست جلیسکو کے ایک بار میں مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

جالیسکو اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے تیوکالٹیچے قصبے میں ایک بار میں مسلح حملہ کیاہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حملہ گروہوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ہونے کا خیلا ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ریاست جالیسکو میں کام کرنے والی "جالیسکو نیو جنریشن" ڈرگ کارٹیل ملک کی سب سے طاقتور منظم جرائم کی تنظیموں میں شامل ہے۔



متعللقہ خبریں