روس نے یوکرین کے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

دو عدد طیارہ ٹائپ ڈرون کریمیا جزیرہ نما میں گرا دیئے گئے  ہیں اور ایک طیارہ ٹائپ ڈرون ماسکو کے علاقے انسٹرنسکی میں تباہ کر دیا گیا ہے: روس وزارت دفاع

2038379
روس نے یوکرین کے ڈرون حملے ناکام بنا دیئے

روس نے، دارالحکومت ماسکو  اور کریمیا جزیرہ نما پر، یوکرین کے ڈرون  حملے ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق رات اور صبح کے وقت کیف نے روسی زمین پر واقع تنصیبات پر حملوں کی کوشش کی ہے۔

بیان کے مطابق یوکرین کے 2 عدد طیارہ ٹائپ ڈرون کریمیا جزیرہ نما میں گرا دیئے گئے  ہیں اور ایک طیارہ ٹائپ ڈرون ماسکو کے علاقے انسٹرنسکی میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کریمیا جزیرہ نما کے شمال مغربی ساحلوں پر یوکرین کے 4 عدد طیارہ ٹائپ ڈرون تباہ کرنے  کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ماسکو کے علاقے دومودیدوو کی فضاوں میں بھی ایک ڈرون  تباہ کر دیا گیا ہے۔

ماسکو کے بلدیہ میئر سرگے سوبیانن نے بھی کہا ہے کہ روس کے فضائی دفاعی سسٹموں نے ماسکو پر ڈرون حملے کے کوشش کو تحصیل انسٹرنسکی میں ہی ناکام بنا دیا ہے۔

سوبیانن کے مطابق ماسکو پر حملے کے لئے جاتے ایک اور ڈرون طیارے کو ماسکو کی تحصیل  رامنسکی میں تباہ کیا گیا ہے۔

یوکرین فضائیہ کے کمانڈ آفس نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے رات کے وقت یوکرین کی زمین پر کروز میزائل اور ڈرون طیاروں کے ساتھ حملہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق روسی میزائل اوڈیسا  کی ایک سول زرعی تنصیب  کے علاقے میں گرا ہے ۔ حملے میں زرعی اراضی اور اناج  کے ذخیرے کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں