برازیل: طیارہ گر گیا، 14 افراد ہلاک
ماناوس سے جنگلاتی قصبے بارسیلوس کی طرف محوِ پرواز طیارہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گِر گیا، حادثے میں 14 افراد ہلاک
2038392
برازیل کے صوبہ امازوناس میں EMB-110 طیارہ گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق صوبہ آمازوناس کے دارالحکومت ماناوس سے جنگلاتی قصبے بارسیلوس کی طرف محوِ پرواز طیارہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گِر گیا ہے۔
حادثے کے بعد آمازون سکیورٹی سیکرٹری وینیسیئس آلمیدانے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ شدید بارشوں کی وجہ سے حدِّ نگاہ بے حد کم ہو نے کے باعث بارسیلوس میں لینڈنگ کے دوران گِر گیا ہے"۔
طیارہ ایک کاروباری شخصیت کی طرف سے کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔
حادثے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔
متعللقہ خبریں

نائجیریا میں ٹینکر میں دھماکے سے 20 افراد جان بحق
ریاست ڈیلٹا کی واری بینن ہائی وے پر پٹرول لے جانے والے ٹینکر میں نامعلوم وجہ سے دھماکہ ہوا