سوڈان، نیالا شہر میں گھمسان کی جھڑپوں میں 60 افراد لقمہ اجل

نیالا سوڈان ترکیہ ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کا  مطلوبہ تعداد سے بہت کم عملہ زخمیوں کی کثیر تعداد سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے

2027843
سوڈان، نیالا شہر میں  گھمسان کی جھڑپوں میں 60 افراد لقمہ اجل

سوڈان میں  فوج اور پیرا ملٹی فورسز کے درمیان  ملک کے مغربی علاقے جنوبی دارفور   صوبے کے شہر نیالا میں جھڑپوں  میں 60 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین افیئرز کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی مسلح افواج اور پیرا ملٹری فوج کے درمیان 11-17 اگست کو نیالا میں ایک بار پھر تنازعات بھڑک اٹھے، اور اس صورتحال نے شہریوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اعلان کیا گیا کہ نیالا شہر میں ہونے والی جھڑپوں میں 60 افراد ہلاک، 250 افراد زخمی اور تقریباً 50 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "نیالا سوڈان ترکیہ ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال کا  مطلوبہ تعداد سے بہت کم عملہ زخمیوں کی کثیر تعداد سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، اور وہاں پر موجود انسانی امدادی ٹیموں کا کہنا ہے  کہ طبی سامان کم ہو رہا ہے۔"

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ کھانے پینے کی اشیاء، طبی سامان اور پانی سے لدے ٹرک، جنہیں نیالا شہر جانے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جھڑپوں کی وجہ سے 14 اگست سے مشرقی دارفور ریاست کے شہر دین میں موجود ہیں اور تقسیم کے کام کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوڈانی فوج نے گزشتہ روز شہر نیالا میں اعلیٰ ترین فوجی جنگی رینک کے اعلیٰ کمانڈر میجر جنرل یاسر فضل اللہ الخدر الصائم کی ہلاکت کا اعلان کیا۔

اپریل کے وسط میں جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے  تصادم  میں مارے جانے والے الصائم کی تصاویر میں کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ہم اپنے ہاتھوں سے قبریں کھود کر اپنی جان کی قیمت پر ہیڈکوارٹر کی حفاظت کریں گے۔ نیالہ کا آرمی ہیڈ کوارٹر 3 روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے ایجنڈے میں آیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں