روس: فیکٹری میں دھماکہ، 25 افراد زخمی

دھماکہ، فیکٹری کے ڈپو میں موجود، آتش گیر مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے: روس وزارت ہنگامی حالات

2022353
روس: فیکٹری میں دھماکہ، 25 افراد زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں آپٹک مصنوعات کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

روس وزارت ہنگامی حالات کے جاری کردہ بیان کے مطابق ماسکو کے سرگی ایف پوساد علاقے میں واقع زاگورسکی آپٹک۔مکینکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ، فیکٹری کے ڈپو میں موجود، آتش گیر مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد فیکٹری اور اطراف کی عمارتوں کو انسانوں سے خالی کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔



متعللقہ خبریں