سوڈان میں ساٹھ لاکھ افراد فاقہ کشی کا شکار ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی تنظیم نے سوڈان کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دے دیتے ہوئے واضح کیا کہ 6.3 ملین افراد اس وقت بھوک کی وجہ سے ہنگامی  مدد کے مستحق ہیں

2019667
سوڈان میں ساٹھ لاکھ افراد  فاقہ کشی کا شکار ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا کہ سوڈان میں خوراک کے شدید عدم تحفظ میں مبتلا افراد کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔

فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان جنگ نے تقریباً 40 لاکھ افراد کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے، یہ نقل مکانی اندرون ملک اور بیرون ملک کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ سے ایک بیان میں کہا گیا کہ 20.3 ملین سے زیادہ لوگ جو ملک کی 42 فیصد سے زیادہ آبادی کی نمائندگی کرتے ہیں شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

مئی 2022 میں کیے گئے آخری تجزیے کے نتائج کے مقابلے میں شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار لوگوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کی تنظیم نے سوڈان کی صورتحال کو انتہائی نازک قرار دے دیتے ہوئے واضح کیا کہ 6.3 ملین افراد اس وقت بھوک کی وجہ سے ہنگامی  مدد کے مستحق ہیں۔

تنظیم کے مطابق، سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں وہ ہیں جہاں لڑائی جاری ہے ،ان علاقوں میں خرطوم، جنوبی اور مغربی کورڈوفن، وسطی، مشرقی، جنوبی اور مغربی دارفور شامل ہیں جبکہ ان علاقوں میں نصف سے زیادہ آبادی کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔

یاد رہے فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان 15 اپریل کو لڑائی شروع ہوئی تھی جس  میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں