اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں جلد از جلد تشدد بند کرے، اقوام متحدہ

"ہر طرف سے سیاسی طاقت رکھنے والے لوگ یہ جانتے ہیں اور اس کو حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد ضروری قدم اٹھانا چاہیے۔"

2003746
اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں جلد از جلد تشدد بند کرے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جلد از جلد تشدد بند کرے۔

ترک نے ایک تحریری بیان میں کہا، "اسرائیل کو فوری طور پر مغربی کنارے میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپنی پالیسیوں اور اقدامات کو از سر نو ترتیب دینا چاہیے، جس میں زندگی کے حق کا تحفظ اور احترام شامل ہے۔"

ترک نے کہا کہ مغربی کنارے میں تشدد کے خاتمے کے لیے قبضے کا خاتمہ ضروری ہے، "ہر طرف سے سیاسی طاقت رکھنے والے لوگ یہ جانتے ہیں اور اس کو حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد ضروری قدم اٹھانا چاہیے۔"

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغربی کنارے میں اس ہفتے ہونے والے تشدد کے "قابو سے باہر ہونے کا بہت زیادہ خطرہ ہے"، ترک نے کہا، "حالیہ اموات اور تشدد، اشتعال انگیز بیان بازی کے ساتھ مل کر صرف اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو جہنم کی گہرائی میں لے جانے کا کام کرتے ہیں۔"

اسرائیلی فورسز نے پیر کو مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین پر حملہ کیا جس میں بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ "اپاچی" قسم کے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا۔ حملے میں 2 بچوں سمیت 7 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کم از کم 66 فلسطینی زخمی ہوئے۔ جھڑپوں میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

گزشتہ روز مغربی کنارے میں یہودیوں کی ایک غیر قانونی بستی ایلی میں ایک گیس سٹیشن کے قریب ایک مسلح حملہ ہوا جس میں 4 اسرائیلی آباد کار ہلاک ہو گئے۔

متعللقہ خبریں