کونگو کے شمالی صوبےکیوو میں باغیوں کے برچھیوں سے حملے میں 12 افراد ہلاک
یوگنڈا اور کوگو میں 1990 کی دہائی سے سرگرم عمل یہ گروہ یوگنڈ قومی نجات فوج ، یوگنڈا مسلمان نجات فوج اور تبلیغی جماعت جیسی تحریکو ں کے ساتھ وجود میں آیا تھا
1997959
ڈیموکریٹک ریپبلک کونگو کے شمالی صوبےکیوو میں باغیوں کے برچھیوں سے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بوکوکوما کے صوبائی گاؤں میں، ڈیموکریٹک الائنس فورسز کے باغی گروپ کے ارکان نے دیہاتیوں پر برچھیوں سے دھاوا بول دیا۔
کئی ایک گھروں میں لوٹ مار ہونےو الے اس حملے میں 12 شہری ہلاک ہو گئے۔
یوگنڈا اور کوگو میں 1990 کی دہائی سے سرگرم عمل یہ گروہ یوگنڈ قومی نجات فوج ، یوگنڈا مسلمان نجات فوج اور تبلیغی جماعت جیسی تحریکو ں کے ساتھ وجود میں آیا تھا۔
اے ڈی ایف کے حملوں میں سال 2014 سے ابتک ہزاروں شہری ہلاک جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوئے ہیں۔