برطانوی وزیراعظم کا دورہ واشنگٹن،کانگریس اسپیکر سے ملاقات
کانگریس اسپیکر میکارتھی نے ملاقات سے قبل ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں جن میں مزید فروغ عالمی امن میں مزید معاونت کا باعث بنے گا
1997028
امریکہ کے دورے پر موجود برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کی ہے۔
سوناک نے واشنگٹن کے دورے کے دوران اسپیکر کیون میکارتھی اور دیگر کانگریس ارکان سے ملاقات کی ۔
میکارتھی نے ملاقات سے قبل ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات قائم ہیں جن میں مزید فروغ عالمی امن میں مزید معاونت کا باعث بنے گا۔
برطانوی وزیراعظم نے بھی اس دورے پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران ہمارے مذاکرات کا موضوع معیشت سمیت دو طرفہ تعلقات میں فروغ ہوگا۔
رشی سوناک نے کانگریس کے دورے کے دوران ڈیموکریٹس اور ریپبلیکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کی ۔