اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روسی اور یوکرینی وفود ایک دوسرے پر برس پڑے

روس: کاخوفکا بیراج یوکرین نے خود اور قصداً تباہ کیا ہے، یوکرین: بیراج کو روسی قابضوں نے ارودی سرنگ نصب کر کے تباہ کیا ہے

1996396
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، روسی اور یوکرینی وفود ایک دوسرے پر برس پڑے

یوکرین میں کاخوفکا بیراج کی تباہی کے ایجنڈے کے ساتھ منعقدہ اقوام متحدہ  سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں  روسی اور یوکرینی وفود نے ایک دوسرے کو حملے کا قصور وار ٹھہرایا ہے۔

یوکرین کی طلب پر  اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس  منعقدہ ہوا۔

 اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ کے نائب سیکرٹری برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے منتظم مارٹن گریفس نے کہا ہے کہ "کاخوفکا  بیراج کی تباہی  سے پہنچنے والے نقصان کا مطلب ہے کہ حالِ حاضر میں جنگ کی وجہ سے مصائب کے شکار انسانوں کی زندگیاں مزید دشوار ہو جائیں گی"۔

گریفس نے کہا ہے کہ "اس وقت اقوام متحدہ کا پہلا فرض مذکورہ انسانوں کی زندگیوں کو یقینی بنانا ہے۔ ہم، متاثرین کو  امداد کی فراہمی کے لئے ہر طرح کی کوششیں کرنے پر تیار ہیں"۔

اجلاس سے خطاب میں روس کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندے واسیلے  نیبنزیا  نے کہا ہے کہ "اس وقت ہمارے ملک کو ایک منّظم غلط بیانی پروپیگنڈے کا سامنا ہے اور دعوی کیا جا رہا ہے کہ روس نے بیراج تباہ کر دیا ہے"۔

نیبنزیا نے کہا ہے کہ "مذکورہ دعوی ایک 'شیزو فرینیا' ہے۔ کیف کا ایک اہم انفراسٹرکچر کو قصداً نقصان پہنچانا نہایت خطرناک اقدام ہے اور اسے جنگی جُرم یا دہشت گردی کہا جا سکتا ہے"۔

یوکرین کے اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندے سرگے کسلاتسیا نے کہا ہے کہ " یہ حملہ، یوکرین کے حساس انفراسٹرکچر کو ہدف بنانے والا، ایک دہشت گردانہ حملہ ہے۔ اس کا مقصد بڑے پیمانے پر شہری جانی نقصان  پہنچانا اور تباہی و بربادی  پھیلانا ہے"۔

کسلاتسیا نے کہا ہے کہ اس علاقے اور بیراج پر ایک سال سے زیادہ عرصے سے روس کا قبضہ ہے۔ بیراج پر باہر سے بمباری ناممکن ہے۔ روسی قابضوں نے بیراج میں بارودی سرنگ نصب کر کے اسے تباہ کیا ہے"۔



متعللقہ خبریں