نیٹو کی سلوواکیہ میں انتخابات میں عمل دخل کے الزامات کی تردید

اسٹولٹن برگ نے سلوواکیہ کے دارالحکومت بریتیسلاوا میں وزیر اعظم لودویٹ اودور سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیئے

1996473
نیٹو کی سلوواکیہ میں انتخابات میں عمل دخل کے الزامات کی تردید

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے ستمبر میں سلواکیہ میں ہونے والے عام انتخابات میں مداخلت کی تھی۔

اسٹولٹن برگ نے سلوواکیہ کے دارالحکومت بریتیسلاوا میں وزیر اعظم لودویٹ اودور سے ملاقات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں سوالات کے جوابات دیئے۔

سلوواکیہ میں مرکزی اپوزیشن کے رہنما رابرٹ فیکو کے الزامات کہ" نیٹو نے معلوماتی مہم کے ذریعے 30 ستمبر کو ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی تھی" کا جواب دیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا،"نیٹو مختلف اتحادی ممالک میں مختلف معلوماتی مہم چلاتا ہے۔ یہ معمول کی بات ہے۔ ہم نے اسے کچھ مدت قبل   سلوواکیہ سمیت کئی ممالک میں  ایسا  ہی کئی بار کیا ہے۔"

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ہم نیٹو کی سرگرمیوں اور موقف کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے شفاف معلوماتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں، جسے ہم  قومی  اداروں  کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے سر انجام دیتے ہیں ۔

اسٹولٹن برگ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ نیٹو کا وجود جمہوریت، آزادی اور وضاحت  کے تحفظ کے لیے ہے"ہم ملکی سیاسی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرتے۔ ہمارا وجود ،ہر ملک کو اس کے اپنے جمہوری عمل کے تحفظ  میں معاونت کے لیے  ہے۔"

سلواکیہ میں  انتخابات تک ٹیکنو کریٹک حکومت کے سربراہ  وزیر اعظم اودورکا بھی  کہنا ہے کہ اس طرح کی معلوماتی سرگرمیاں ہر ملک میں کی جاتی ہیں، یہ قابل اعتراض اور خفیہ نہیں ہے، حتی یورپی یونین  بھی اسی طرح کی سرگرمیاں کرتی ہے۔

اودور نے کہا، "مجھے یہ سوچنے   کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ نیٹو ہمارے انتخابات میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے ملک میں جمہوریت ہے اور ہر کوئی اپنی رائے دے  سکتا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں