سوڈان میں جھڑپیں،سولہ لاکھ افراد کی نقل مکانی
عالمی تنظیم برائے ہجرت کی رپورَٹ کے مطابق، حالیہ چھ ہفتوں کے دوران جھڑپوں اوربد امنی کے باعث 1.2ملین افراد نے اندرون ملک جبکہ چار لاکھ پچیس ہزار بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں
1993927

سوڈان میں فوج اور ریپیڈ فورس کے درمیان پندرہ اپریل سے شرو ع ہونے والی جھڑپوں کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی تعداد 1.6ملین ہو چکی ہے ۔
عالمی تنظیم برائے ہجرت کی رپورَٹ کے مطابق، حالیہ چھ ہفتوں کے دوران جھڑپوں اوربد امنی کے باعث 1.2ملین افراد نے اندرون ملک جبکہ چار لاکھ پچیس ہزار بیرون ملک نقل مکانی کر چکے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ سوڈانی ماہجرین نے مصر،چاڈ او رجنوبی سوڈان میں پناہ لی ہے ۔
ملک میں جھڑپوں کی وجہ سے انسانی امداد کی قلت ہے جس پر سوڈان کو خوراک،خیمے اور دیگر طبی سامان کی ضرورت ہے۔
طرفین کے درمیان متعدد بار جنگ بندی کے باوجود مختلف علاقوں میں تاحال جھڑپیں جاری ہیں۔