صومالیہ، فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے الشباب کے 30 دہشت گرد جہنم واصل

عسکریت پسندوں نے گالگادود علاقے کے شہر ماساگاوا میں  ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا

1993306
صومالیہ، فوجی اڈے پر حملہ کرنے والے الشباب کے 30 دہشت گرد جہنم واصل

صومالی فوج نے دہشت گرد تنظیم الشباب کے فوجی اڈے پر حملے کو پسپا کرتے ہوئے 30 عسکریت پسندوں کو غیر فعال  کر دیا۔

صومالی وزارت اطلاعات کے ایک بیان کے مطابق عسکریت پسندوں نے گالگادود علاقے کے شہر ماساگاوا میں  ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا۔

صومالی فوج نے، مقامی  قوتوں  کی مدد سے حملے کو پسپا کرتے ہوئے کم از کم 30 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔اس جھڑپ میں تین صومالی فوجی زخمی  ہوئے۔

اریتریا  کے تربیت یافتہ فوجی مساگاوا قصبے میں تعینات تھے، جسے الشباب کے خلاف صومالی فوج کی جانب سے گزشتہ سال شروع کیے گئے بڑے پیمانے پر آپریشن  کے ذریعے  آزاد کرایا گیا تھا۔

اس تنظیم نے گزشتہ ہفتے افریقی یونین کے امن دستوں پر بھی حملہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں