روس: یوکرین کا آخری جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا گیا ہے

اوڈیسا بندرگاہ پر یوکرین بحری بیڑے کے آخری جنگی بحری جہاز کو تباہ کر دیا گیا ہے: روس وزارت دفاع

1993519
روس: یوکرین کا آخری جنگی بحری جہاز تباہ کر دیا گیا ہے

روس وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اوڈیسا بندرگاہ پر یوکرین بحری بیڑے کے آخری جنگی بحری جہاز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان میں یوکرین میں روس کی فوجی کاروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق دونیتسک میں بھاری ترین جھڑپیں 'آودیوکا'  میں ہو رہی ہیں۔ روسی فوج نے علاقے پر میزائل حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں  یوکرین مسلح افواج  دونیتسک کے علاقوں 'کراسنوگورووکا' اور   'یاسینوواتایا' سے پس قدمی پر مجبور ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونیتسک، خارکوف اور زاپوریژیا میں یوکرین مسلح افواج کے مختلف اسلحہ ڈپووں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں زاپوریژیا میں ایک کمانڈ آفس بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں روس ایئر فورس  کے یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ پر کئے گئے حملے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ " 29 مئی کو یوکرینی بحری بیڑے کے آخری جنگی بحری جہاز 'یوری اولیفرینکو' کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ بحری جہاز کو  اوڈیسا جنگی بحری جہازوں  کی جیٹی پر روس ایئر فورس  کی طرف سے  انتہائی حساس اسلحے  کے ساتھ کئے گئے حملے میں تباہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 فروری 2022 کو روس کے صدر ولادی میر پوتن نے یوکرین پر قبضے کا حکم دیا جس کے بعد روس۔یوکرین جنگ شروع ہو گئی تھی۔

صدر پوتن نے کہا تھا کہ ان کا مقصد،  کیف کو نیٹو رکنیت سے باز  اور روس کے زیرِ اثر رکھنے کے لئے، ملک کو اسلحے اور   نازیوں سے پاک کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں