روس: ایردوان ۔ پوتن بالمشافہ ملاقات طے ہے، ہم تیاریاں کر چُکے ہیں

ملاقات کے وقت اور جگہ کا تعین دونوں سربراہان کے پروگرام کے مطابق ہو گا لیکن ملاقات طے ہے اور ہم اس کی تیاری کر چکے ہیں: دمتری  پیسکوف

1993566
روس: ایردوان ۔ پوتن بالمشافہ ملاقات طے ہے، ہم تیاریاں کر چُکے ہیں

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری  پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ولادی میر پوتن کی بلمشافہ ملاقات کا پروگرام رکھتے ہیں۔

دمتری پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "انتخابات میں کامیابی اور دوبارہ سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کے لئے صدر پوتن کی صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں دونوں سربراہان نے مستقبل  قریب میں بالمشافہ ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا ہے"۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ "اس ملاقات کے وقت اور جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ وقت اور جگہ کا تعین دونوں سربراہان کے پروگرام کو مدّنظر رکھ کر کرنا ضروری ہے لیکن میں اس قدر ضرور کہہ سکتا ہوں کہ ملاقات طے ہے اور ہم اس نوعیت کے مذاکرات کی تیاری کر چکے ہیں"۔



متعللقہ خبریں