روس نے ایمونیشن کی برآمدات روک دیں

روس کی گولیوں اور گولوں کی برآمدات عارضی طور پر روک دی گئی ہیں: وزیر اعظم میخائل میشوستین

1993504
روس نے ایمونیشن کی برآمدات روک دیں

روس حکومت نے رائفل گولیوں اور توپ گولوں کی برآمدات عارضی طور پر ممنوع کر دی ہیں۔

روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین  کے منظور کردہ حکمنامے کی رُو سے گولیوں اور گولوں کی برآمدات عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

حکمنامے کے مطابق روس کی گولیوں اور گولوں  کی برآمدات کو رواں سال کے آخر تک بند کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ پابندی روسی فوج کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کی جانے والے برآمدات  کا احاطہ نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ روس،  یوکرین کے ساتھ جنگ کے آغاز  یعنی 24 فروری 2022 سے لے کر اب تک توانائی، مختلف قیمتی دھاتوں اور ٹیکنالوجی مصنوعات سمیت متعدد مصنوعات کی برآمدات کو محدود کر چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں