امریکہ میں ٹرکش ہاوس پر حملہ کرنے والا مشتبہ شخص گرفتار
29 سالہ رجب اک بییق پر "ڈکیتی کی کوشش، دہشت گردی کے جرم اور جرم کے لیے ہتھیار رکھنے، دہشت گردی کی دھمکی، مجرمانہ نقصان اور دھمکیوں" کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

22 مئی کو امریکی شہر نیویارک میں ٹرکش ہاوس پر حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو امریکی پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں حراست میں لے لیا گیا۔
نیویارک پولیس سروس کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو مقامی وقت کے مطابق 10:15 پر حراست میں لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 سالہ رجب اک بییق پر "ڈکیتی کی کوشش، دہشت گردی کے جرم اور جرم کے لیے ہتھیار رکھنے، دہشت گردی کی دھمکی، مجرمانہ نقصان اور دھمکیوں" کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
2 پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں لیجائے جانے والے شخص کو جج کے سامنے پیش کیے جانے کی توقع ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں ترکیہ کامستقل نمائند ہ دفتر اور نیویارک کا قونصلیٹ جنرل واقع ہونے والے ٹرکش ہاوس پر گزشتہ ہفتے حملہ کیا گیا تھا۔
ترک حکام نے تحقیقات کے نتیجے میں مشتبہ شخص کی شناخت کر لی تھی۔
اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کا "زخمی کرنے، دھمکیاں دینے اور منشیات رکھنے" کی وجہ سے مجرمانہ ریکارڈ تھا۔