سوڈان، خانہ ملکی افواج اور پیرا ملڑی فورسسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث نوزائیدہ بچوں کی اموات

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ  پریس کانفرنس میں اس موضوع پر ایک بیان دیا

1991118
سوڈان، خانہ  ملکی افواج اور پیرا ملڑی فورسسز کے درمیان جھڑپوں  کے باعث نوزائیدہ بچوں کی اموات

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ 15 اپریل کو سوڈان میں تنازع کے آغاز کے بعد سے 30 نوزائیدہ بچے ہسپتالوں میں اللہ کو پیارے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ  پریس کانفرنس میں اس موضوع پر ایک بیان دیا۔

دوجارچ کہا کہ اقوام متحدہ کی تنظیموں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے دوران 6 نومولود بچوں کی موت واقع ہوئی ہے، جو کہ  ملک میں انسانی صورتحال کے کس حد تک پہنچ جانے کا مظہر ہے۔

دوچارج نے بتایا کہ  ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی اور بجلی کی  عدم ترسیل اموات کی اہم وجوہات میں شامل ہیں، اقوام متحدہ مقامی صحت کے کارکنان سے  اس بحران سے نمٹنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان بڑھنے والی  کشیدگی 15 اپریل کی صبح دارالحکومت خرطوم اور مختلف شہروں میں مسلح تصادم کی ماہیت اختیار کر  گئی تھی۔

سوڈان کی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ جھڑپوں کے آغاز سے اب تک 709 افراد ہلاک اور 5,424 زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں