کریملن پر حملہ یوکرین نے ڈراون کی مدد سے کیا ہو گا، امریکی خفیہ سروس کا دعوی

فوجی روس کے اندر اور باہر ایک محدود حد تک اپنے اہلکاروں یا باہر سے کام کرنے والے افراد کے ذریعے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

1991331
کریملن پر حملہ یوکرین نے ڈراون کی مدد سے کیا ہو گا، امریکی خفیہ سروس کا دعوی

 

امریکہ  کے اندازے کے مطابق  3 مئی کو روسی صدارتی محل (کریملن) پر ڈرون حملہ یوکرین کی طرف سے کیا گیا ہو گا۔

نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس کو واضح طور پر معلوم نہیں تھا کہ یہ حملہ کس نے کیا، لیکن یہ اندازہ لگایا ہے کہ یہ یوکرین کی فوج یا انٹیلی جنس سے وابستہ کسی یونٹ کی خفیہ کارروائیوں میں سے ایک ہوسکتی ہے۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خیال کہ   ڈرون حملہ روس کی جانب سے  گمراہ کرنے کے مقصد  کے تحت   کرنے  کی  وضاحت کرنے والے عہدیداروں  کی یہ رائے اس وقت بدل گئی جب انہوں نے  ماسکو انتظامیہ کی خفیہ باتوں سے آگاہی حاصل کی جس میں روسی حکام اس حملے پر حیران ہوئے تھے اور انہوں  نے یوکرین کو اس کا مورد الزام ٹہرایا تھا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ یوکرین کے فوجی روس کے اندر اور باہر ایک محدود حد تک اپنے اہلکاروں یا باہر سے کام کرنے والے افراد کے ذریعے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکام نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس نے ڈاریا ڈوگینا جو  روسی سیاسی ماہر الیگزینڈر ڈوگین کی بیٹی ہیں اور روسی بلاگر میکسم فومین، جو دونباس میں یوکرین مخالف ویڈیوز کے ساتھ پہچانا جاتا ہے   کے قتل  کی ذمہ داری  کے سر ہونے کا دعوی کیا ہے۔

اگرچہ حکام نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اس واقعہ کا پہلے سے علم نہیں تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیلنسکی کی خفیہ کارروائیوں نے پیرامیٹرز کو وسیع رکھا اور ان کارروائیوں کا فیصلہ بڑی حد تک سکیورٹی فورسز پر چھوڑ دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں