نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگانے کیں ایک شخص حراست میں لے لیا گیا

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے کہا ہے کہ  زیر حراست شخص کو ہاسٹل میں لوگوں کی موت کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جا سکتا ہے

1988197
نیوزی لینڈ  میں ہاسٹل میں آگ لگانے کیں ایک شخص حراست میں لے لیا گیا

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں ہاسٹل میں آگ لگنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ زیرِ تفتیش شخص پر ہاسٹل کو آگ لگانے کا الزام ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے کہا ہے کہ  زیر حراست شخص کو ہاسٹل میں لوگوں کی موت کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

مشتبہ شخص کی کل ویلنگٹن ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی متوقع ہے۔

پولیس انسپکٹر ڈیون بینیٹ نے کہا کہ ان کے خیال میں آگ کے واقعے میں کوئی دیگر شخص ملوث نہیں ہے۔

بینیٹ نے کہا ہے کہ  ملبہ صاف ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ریڈیو نیوزی لینڈ نے اعلان کیا کہ ہاسٹل کے طور پر استعمال ہونے والی عمارت کے اندر بہت سے لوگ پھنس گئے  تھے اور 16 مئی کی رات کو لگنے والی آگ میں 10 افراد ہلاک  ہوگئے تھے۔

وزیر اعظم کرس ہپکنز نے پریس کو ایک بیان میں اس واقعے کو ایک "المیہ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمارت میں آگ بجھانے کا کوئی سامان موجود نہیں تھا۔



متعللقہ خبریں