سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث 2 لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے جنیوا آفس کے انفارمیشن یونٹ کے پریس اینڈ فارن ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رولانڈو گومز کی زیر صدارت ہفتہ وار پریس کانفرنس کا انعقاد

1985765
سوڈان میں خانہ جنگی کے باعث 2 لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث 200,000 افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے جنیوا آفس کے انفارمیشن یونٹ کے پریس اینڈ فارن ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ رولانڈو گومز کی زیر نگرانی ہفتہ وار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ترجمان اولگا سررادو نے کہا، "سوڈان میں  چار ہفتوں  جاری جھڑپوں کے باعث  تقریباً 200,000 لوگوں کو ملک چھوڑنا پڑا۔ روزانہ   کہیں زیادہ لوگ سرحد عبور کر تے ہوئے با حفاظت مقام کی تلاش کر رہے ہیں۔"

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک کے اندر لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، سررادو نے کہا کہ بہت سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں کیونکہ وہ بنیادی ضروریات تک نہیں پہنچ سکتے۔

سررادو نے مزید کہا کہ سوڈان میں اس ہنگامی صورتحال کا جواب دینا  کھٹن  اور مہنگا ہے۔

باور رہے کہ خرطوم اور دیگر شہروں میں 15 اپریل کی صبح ملکی فوج اور پیرا ملٹری قوتوں کے درمیان مسلح جھڑپیں چھڑی  تھیں۔

 



متعللقہ خبریں