روانڈا میں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 109 افراد ہلاک
روانڈا کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزیر میری سولنج کائیسائر نے کہا ہےکہ ملک کی مغربی اور شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں 109 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

روانڈا میں منگل سے جاری شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 109 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
روانڈا کی ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزیر میری سولنج کائیسائر نے کہا ہےکہ ملک کی مغربی اور شمالی ریاستوں میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب میں 109 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو کی کوششیں جاری ہیں، کییسائر نے بتایا کہ بہت سے مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ناقابل استعمال ہو گئی ہے جبکہ زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان بحق ہونے والے افراد میں سے کئی ایک اپنے گھروں ہی میں پھنس کر جان بحق ہوگئے ہیں۔
آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی فہرست پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کے متاثرین کو خیموں کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
ملک میں Mukamira-Ngororero اور Rubavu-Rutsiro کے علاقوں کی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
متعللقہ خبریں

امریکہ: بجٹ پر عدم اتفاق، حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ
امریکہ میں وفاقی حکومت کے نئے بجٹ کی منظوری کے لئے وقت کم اور حکومتی شٹ ڈاون کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے

ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے تناؤ کو کم کرنے کے اقدامات اٹھائے
جاپان نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے