امریکہ نے ترکیہ کے ایف۔16 کی تجددید کی منظوری دے دی

امریکی   صدر جو بای اتحادی ہے، ٹو کا ایک اہما ور ئیڈن کی  انتظامیہ ترکیہ کے پاس موجود  ایف۔16  طیاروں کی تجدید کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے، دفتر خارجہ

1976400
امریکہ نے ترکیہ کے ایف۔16 کی تجددید کی منظوری دے دی

امریکی دفترِ  خارجہ نے   ترکیہ کو موجودہ  ایف۔16 جنگی طیاروں کی  خبر رسانی کی صلاحیتوں کو جدید بنانے  والے  ٹیکٹیکل ڈیٹا  لنک ۔ 16 جسے  "ملٹی انفارمیشن  ٹرانسمیشن  سسٹم"   کے نام سے بھی منسوب کیا جاتا ہے   کی ترکیہ کو فروخت کی منظوری دے دی  ہے۔

امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی کے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت خارجہ نے F-16 طیاروں کے موجودہ بیڑے کو جدید بنانے کے لیے ترکیہ کو دفاعی ساز و سامان اور خدمات اور متعلقہ آلات کی فروخت کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تخمینہ لاگت  قیمت 259 ملین ڈالر ہے۔"

بیان میں کہا گیا  ہے کہ فروخت کی منظوری   کے حوالے سے کانگریس کو اطلاع نامہ بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی  دفتر خارجہ  کے ایک عہدیدار نے  اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ"ترکیہ نیٹو کا ایک اہم اور قیمتی اتحادی ہے۔ امریکی   صدر جو بای اتحادی ہے، ٹو کا ایک اہما ور ئیڈن کی  انتظامیہ ترکیہ کے پاس موجود  ایف۔16  طیاروں کی تجدید کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔"

اہلکار  کا کہنا ہے کہ فروخت کے اس فیصلے سے نیٹو کے ساتھ ترکی کے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا اور ٹکراو سے بچنے کے نظام جیسے حفاظتی اقدامات کو بھی بہتر بنایا جائے گا،

"یہ  عمل  اور ترکی کے ساتھ مشترکہ مشنوں میں حصہ لینے والے تمام اتحادیوں اور شراکت داروں دونوں کے لیے انٹرآپریبلٹی اور ضروری پرواز کی حفاظت کے لیے اہم ہے۔"

امریکی کانگریس کے فیصلے  کے بعد نیٹو کے رکن ممالک کو فروخت کی منظوری  کے لیے 15 دن جبکہ  نیٹو کے غیر رکن کے لیے یہ مدت 30  دن تک ہوتی ہے۔ ے کے خلے کے خلاف نیٹو کے 

 



متعللقہ خبریں