السا سمندری طوفان آسڑیلوی ہیڈ لینڈ کے ساحلی علاوں سے جا ٹکرایا

سمندری طوفان Ilsa   کو  تقریباً 14 سال  میں  خطے سے ٹکرانے والےسب سے طاقتور سمندری طوفان کے طور پر  ریکارڈ کیا گیا

1975054
السا سمندری طوفان آسڑیلوی ہیڈ لینڈ کے ساحلی علاوں سے جا ٹکرایا

آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں موثر ہونے کا انتباہ جاری کیے جانے والے  سمندری طوفان السا ہیڈلینڈ ہاربر کے قریب  کے مقام  تک پہنچا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان السا کے شدید اثرات ساحلی علاقوں میں شدت سے محسوس کیے جانے لگے ہیں۔

ہیڈ لینڈ بندر گاہ جو کہ  لوہے کی برآمدات کیے جانے والے مقام کے طور پر پہنچانی جاتی ہے ، سمندری طوفان   نے یہاں پر 5 ویں کیٹیگری کے ساتھ تہلکہ مچایا ہے۔

سمندری طوفان السا   کو  تقریباً 14 سال  میں  خطے سے ٹکرانے والےسب سے طاقتور سمندری طوفان کے طور پر  ریکارڈ کیا گیا ہے  بعد میں یہ طوفان تیسرے زمرے میں آ گیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ اندرونی علاقوں میں کچھ رہائشی علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری ہے، حکام نے کہا کہ انفراسٹرکچر کے مسائل یا طوفان کی وجہ سے کسی کے  زخمی ہونے کی تاحال  کوئی  اطلاع نہیں ملی ۔

آسڑیلوی محکمہ موسمیات نے  اطلاع دی  ہے کہ سمندری طوفان  ساحل سے اندر کے علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے اور  اس کی شدت میں آئندہ کے ایام میں گراوٹ کا امکان ہے۔



متعللقہ خبریں