امریکی صدر جو بائیڈن کا فرانسیسی صدر اور برطانوی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

"سربراہان نے صدر میکرون کے عنقریب دورہ چین  کے بارے میں غور کیا۔ علاوہ ازیں   انہوں نے  روس کے حملوں کے بر خلاف یوکرین   کو پُر عزم امداد و تعاون کا اعادہ کیا

1970093
امریکی صدر جو بائیڈن کا فرانسیسی صدر اور برطانوی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ

وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے والے  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے  ٹیلی فونک  رابطہ کیا۔

وائٹ ہاوس نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "سربراہان نے صدر میکرون کے عنقریب دورہ چین  کے بارے میں غور کیا۔ علاوہ ازیں   انہوں نے  روس کے حملوں کے بر خلاف یوکرین   کو پُر عزم امداد و تعاون کا اعادہ کیا۔

وائٹ ہاوس کے مطابق  بائیڈن نے  برطانوی شاہ چارلس سوئم سے بھی بات چیت۔

اس گفتگو میں دونوں ممالک اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دینے والے بائیڈن نے  شاہ چارلس  کو قریب آنے والی تاج پوشی کی تقریب کے حوالے سے مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ان کی اہلیہ جِل بائیڈن امریکہ کی جانب سے تقریب میں شرکت کی منتظر ہیں، بائیڈن نے کہا کہ وہ بعد میں  برطانوی شاہ سے ملاقات کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں