پاپوا نیو گنی میں 7 کی شدت کے زلزلے میں 4 افراد جان بحق
زلزلہ، جس کا مرکز چمبری جھیل تھی کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں کی عمارتوں میں دراڑیںآئِ ہیں جبکہ تباہی اور جانی نقصان کی بھی اطلاعات ملی ہیں
پاپوا نیو گنی میں گزشتہ روز آنے والے 7 شدت کے زلزلے میں 4 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔
زلزلہ، جس کا مرکز چمبری جھیل تھی کی وجہ سے ارد گرد کے علاقوں کی عمارتوں میں دراڑیںآئِ ہیں جبکہ تباہی اور جانی نقصان کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔
ملک کے پوسٹ کورئیر اخبار کی خبر کے مطابق زلزلے سے 23 دیہاتوں کو نقصان پہنچا، 4 افراد ہلاک اور کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
زلزلے سے متاثرہ علاقے میں 300 سے زائد مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔
پورٹ مورسبی جیو فزیکل آبزرویٹری کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو موئیہوئی نے کہا کہ زلزلے کے علاقے کے دور دراز ہونے اور مواصلاتی لائنوں میں مسائل کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی کو سمجھنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زلزلہاتنی شدت کا تھا کہ اسے ملک کے پہاڑی علاقوں سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا ۔
پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے "رنگ آف آتش فشاں " پر واقع ہے جہاں دنیا کے زیادہ تر زلزلے اور آتش فشاں سے دھواں نکلتا رہتا ہے اور یہ آتش فشاں فعال رہتے ہیں۔
ستمبر 2022 میں ملک میں آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے میں 21 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
متعللقہ خبریں
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے والی پروازیں شروع
فوجی طیارے پر سواری کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کی تصوییں وائرل