نیو اسٹارٹ معاہدے پرامریکہ کو اپنا موقف بدلنا ہوگا: روس

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کو بین الابراعظمی جوہری بیلیسٹک میزائلوں کی تیاری کو محدود کرنے پر مبنی نیو اسٹارٹ معاہدے پر اپنا موقف تبدیل کرنے کی ضرورت ہے

1966701
نیو اسٹارٹ معاہدے پرامریکہ کو اپنا موقف بدلنا ہوگا: روس

روسی وزیر خارجہ سرگی لیوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کو بین الابراعظمی جوہری بیلیسٹک میزائلوں کی تیاری کو محدود کرنے پر مبنی نیو اسٹارٹ معاہدے پر اپنا موقف تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کے دوران سرگی لیوروف نے  نیو اسٹارٹ معاہدے پر روس اور امریکہ کے موقف پرغور کیا ۔

لیوروف نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے نیو اسٹارٹ معاہدے سے متعلق کوئی رابطہ نہیں ہے،انہوں نے  مراسلہ دیتے ہوئے ہمارے فیصلے پراحتجاج اور ہمیں وعدہ خلاف قرار دیا ہےمگر یہ سب قانونی لحاظ سے غیر اہم ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے کے قواعد کی دھجیاں اڑا دیں ہیں جو کہ  دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک استحکام کے تحفظ ، باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کی اساس  تھے،اگر امریکہ چاہتا ہے کہ اس بارے میں رابطہ کیا جائے تو اسے اپنا موقف بدلنا ہوگا۔

یاد  رہے کہ روسی پارلیمان کی زیریں شاخ دوما نے نیو  اسٹارٹ  معاہدے کو التوا میں  ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں