روس کی بیان بازی خطرناک اورغیر ذمے دارانہ رویہ ہے: نیٹو

نیٹو نے روس کی جوہری بیان بازی اور بیلاروس میں جوہری ہتھیار کی تنصیب  کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تمام صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال روس کی جوہری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی

1965538
روس کی بیان بازی خطرناک اورغیر ذمے دارانہ رویہ ہے: نیٹو

نیٹو نے روس کی جوہری بیان بازی اور بیلاروس میں جوہری ہتھیار کی تنصیب  کو خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

 نیٹو ترجمان اوانا لونگیسکو کا کہنا تھا کہ روس کا جوہری ہتھیار بیلاروس منتقل کرنے کا اعلان خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو چوکس ہے اور ہم تمام صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، فی الحال روس کی جوہری پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

اوانا لونگیسکو نے کہا کہ نیٹو کے اتحادی ممالک اپنے بین الاقوامی وعدوں پر پورے احترام کے ساتھ عمل کرتے ہیں لیکن روس نے اپنے ہتھیاروں پر کنٹرول کے وعدوں کو مسلسل توڑا ہے۔

نیٹو ترجمان کا کہنا تھا کہ روس نے حال ہی میں نیو اسٹارٹ معاہدے میں اپنی شرکت معطل کردی ہے، روس کو تعمیل کی طرف واپس آکر نیک نیتی سے کام کرنا چاہیے۔

دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور  سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے بھی اس حوالے سے  روس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بیلاروس کا  روسی جوہری ہتھیاروں کی منتقلی پر آمادہ ہونا یورپ کی سلامتی کےلیے خطرہ ہے ،اگر وہ چاہےتو اسے روک سکتا ہے اگر نہیں تو ہمیں اس اقدام کے خلاف تدابیر لینا ہونگی ۔

 

 



متعللقہ خبریں