داعش کے خلاف جنگ کےلیےشام میں امریکی فوجی متعین رہیں گے:جان کربی

جان کربی نے مزید کہا کہ ایرانی نواز ملیشیا گروہوں نے 23 مارچ کو عراق اور شام میں امریکی فوجیوں اور اڈوں پر جو حملے کیے تھے ان کے جواب میں مزید سختی پیدا کی جا سکتی ہے،امریکی عوام کا تحفظ ہمیشہ سے اولین ترجیح رہا ہے

1965358
داعش کے خلاف جنگ کےلیےشام میں امریکی فوجی متعین رہیں گے:جان کربی

امریکی وائٹ ہاوس کے رابطہ افسر برائے اسٹریٹیجک قومی سلامتی جان کربی  نے  کہا ہے کہ امریکی فوج شام میں فرائض جاری رکھیں گے۔

 سی بی ایس ٹی وی کے  "فیس دی نیشن" نامی  پروگرام میں شریک جان کربی  نےشام میں امریکی  اڈوں پر حملوں سے متعلق بتایا کہ  یہ ملیشیا گروہوں کا ایک خطرناک حملہ تھا جس پر صدر بائیڈن  کی ہدایات پر سخت جوابی کاروائی کی گئی ۔

کربی نے بتایا کہ شام میں اس وقت ہمارے فوجیوں کی تعداد  ایک ہزار سے کم ہے اس کے باوجود وہ موثر انداز میں داعش کے خلاف اپنے فرائض نبھا رہی ہے جوکہ جاری رہیں گے،صدر بائیڈن اس حوالے سے  اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

 جان کربی نے مزید کہا کہ ایرانی نواز ملیشیا گروہوں نے 23 مارچ کو عراق اور شام میں امریکی فوجیوں اور اڈوں پر جو حملے کیے تھے ان کے جواب میں مزید سختی پیدا کی جا سکتی ہے،امریکی عوام کا تحفظ ہمیشہ سے اولین ترجیح رہا ہے۔

یاد رہے کہ 25 مارچ کو شام کے صوبے دیر الزور میں ایرانی نوازغیر ملکی دہشتگرد گروہوں نے عمر آئل اور کونیکو گیس فیلڈ میں موجود امریکی اڈے پر راکٹ حملے کیے تھے ۔



متعللقہ خبریں