برکینا فاسو نے فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل کی نشریات بند کر دیں

چینل کی کاروائیاں ایسی ہیں جیسے وہ دہشت گردوں کے درمیان  رابطے کا ذریعہ ہو: واگادوگو انتظامیہ

1965622
برکینا فاسو نے فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل کی نشریات بند کر دیں

برکینا فاسو نے ملک میں فرانس24 ٹیلی ویژن چینل کی نشریات معطل کر دی ہیں۔

مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو اور فرانس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واگادوگو انتظامیہ نے ملک میں فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل 'فرانس24' کی نشریات روکنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ نے  اس اقدام کی وجہ کے بارے میں کہا ہے کہ فرانس 24 ٹیلی ویژن چینل نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ  کے، شمالی افریقہ کے لئے، نام نہاد لیڈر کے ساتھ انٹرویو  کیا اور اسے نشر کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینل کی کاروائیاں ایسی ہیں جیسے وہ دہشت گردوں کے درمیان  رابطے کا ذریعہ ہو۔

واضح رہے کہ فرانس 24 ٹیلی ویژن چینل نے 6 مارچ کو دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے شمالی افریقہ کے لئے نام نہاد لیڈر کا انٹرویو نشر کیا تھا۔

چینل نے اس سے قبل دہشت گرد تنظیم PKK کی حمایت میں بھی نشریات دی تھیں۔

واگادوگو انتظامیہ نے فرانس کو جنوری تک ملک سے فوجی انخلاء کا نوٹس جاری کیا تھا۔



متعللقہ خبریں