برازیل کے صدر نمونیا کا شکار،دورہ چین ملتوی

بتایا گیا ہے کہ چین یہ دورہ 26 سے 31 مارچ تک ہونا تھا لیکن برازیلی صدر کو نمونیا ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے

1965095
برازیل کے صدر نمونیا کا شکار،دورہ چین ملتوی

برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے نمونیا کے سبب دورہ چین ملتوی کر دیا۔

 خبر کے مطابق، برازیلی حکام کا کہنا ہے کہ صدر کو نمونیا ہوگیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کو وزارت خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر لولا ڈی سلوا بیجنگ جائیں گے۔

یہ دورہ 26 سے 31 مارچ تک ہونا تھا لیکن برازیلی صدر کو نمونیا ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، صنعت کاری، توانائی منتقلی، ماحولیاتی تبدیلی اور دنیا میں امن اور سلامتی کے حوالے سے بات چیت ہونا تھی۔



متعللقہ خبریں