امریکہ، چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
فائر فائٹرز، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں تو فیکڑی کے اوپر دھوئیں کے کالے بادل دکھائی دے رہے ہیں
1964919
امریکی ریاست پنسلوینیا میں چاکلیٹ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 9 افراد تک تا حال رسائی نہیں ہوسکی۔
امریکی ریاست پنسلوینیا میں آر ایم پالمر چاکلیٹ فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔
فائر فائٹرز، ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئی ہیں تو فیکڑی کے اوپر دھوئیں کے کالے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
ویسٹ ریڈنگ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وین ہولبین نے اعلان کیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی اور 9 افراد لاپتہ ہیں۔
دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے تو اس دھماکے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی حملے شروع ہونے کے بعد لبنانی شہری تحفظ کی تلاش میں
اس وقت تک ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد شہری تحفظ کی جستجو میں شام جا چُکے ہیں: کیلی کلیمنٹس