جنوبی کوریا اور امریکہ کی فوجی مشقوں میں اصلی اسلحے کا استعمال
جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا سے در پیش ممکنہ خطرات کے خلاف اتحادی ممالک کے ہمراہ جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے

جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کی سرحد کے قریبی علاقے میں فوجی مشقوں کے دوران اصلی اسلحے کا استعمال کیا ۔
یان ہوپ خبر کےمطابق، جنوبی و شمالی کوریا کی سرحد کے قریب بفر زون سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر مشقوں میں بکتر بند گاڑیوں اور 800 فوجیوں نے حصہ لیا ۔
جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان منعقدہ مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ملکوں کی فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔
جنوبی کوریائی فوج کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد شمالی کوریا سے در پیش ممکنہ خطرات کے خلاف اتحادی ممالک کے ہمراہ جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے ۔
جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان 14 مارچ سے آزادی ڈھال نامی مشقوں کا آغاز ہوا تھا۔
شمالی کوریا نے ان مشقوں کے جواب میں اس ماہ کے دوران 6 میزائل تجربے کیے ہیں۔
متعللقہ خبریں

کانگوکے شہر بینی میں باغیوں کے حملے میں 15 شہری مارے گئے
باغی گروپ ڈیموکریٹک الائنس فورسز کے ارکان نے بینی کے ضلع کیناما میں شہریوں پر حملہ کیا