پیرو: طوفان اور سیلابی ریلے، 65 افراد ہلاک 5 لاپتہ
پیرو میں یاکو ٹراپیکل طوفان کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں میں 65 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے
1962849
جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ٹراپیکل طوفان 'یاکو' کے پیدا کردہ سیلابی ریلوں میں 65 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق یاکو طوفان اور سیلابی ریلے دارالحکومت لیما سمیت ملک کے متعدد شہروں کو لپیٹ میں لئے ہوئے ہیں۔ طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں ملک میں 65 افراد ہلاک اور 5 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
طوفان سے متاثرہونے والوں کی تعداد 66 ہزار 853 ہے، 9 ہزار 677 مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک ہزار 541 مکانات مسمار ہو گئے ہیں۔
علاوہ ازیں 56 اسکول، 116 مراکزِ صحت، 239 پُلوں اور 640 کلو میٹر طویل شاہراہوں کو نقصان پہنچا ہے۔
طوفان کی وجہ سے 11 ہزار ہیکٹر اراضی کی فصلیں تباہ اور 30 ہزار 192 مویشی تلف ہو گئے ہیں۔
پیرو حکومت نے آفت زدہ 8 علاقوں اور 154 تحصیلوں میں 6 ماہ کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔