روس کی عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے

روسی آٹوموبیل کمپنی GAZ کی طرف سے ووکس ویگن کے خلاف کھولے گئے مقدمے میں عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے: روزنامہ کامرسینٹ

1962367
روس کی عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے

روس کی عدالت نے ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔

روس کی آٹوموبیل کمپنی GAZ نے، اگست 2022 میں ووکس ویگن کی طرف سے ساجھے داری ختم کئے جانے کے بعد، جرمن آٹو موبیل کمپنی کے خلاف دعوی دائر کر دیا تھا۔

روس کے روزنامہ کامرسینٹ کے مطابق ساجھے داری کے خاتمے سے GAZ آٹو موبیل کمپنی کو 15،6 بلین روبل تقریباً 19 کروڑ یورو کا نقصان پہنچا تھا۔ GAZ کے ووکس ویگن کے خلاف دائرہ کردہ دعوے میں عدالت نے 17 مارچ  روسی آٹو موبیل کمپنی کے حق میں فیصلہ سُنایا اور روس میں ووکس ویگن کے تمام اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے ماسکو پر پابندیوں کے اطلاق کے بعد ووکس ویگن نے روس میں کام روک دیا تھا۔

اس دوران ووکس ویگن ماسکو کے جنوبی علاقے کالوگا  میں سالانہ 2 لاکھ 25 ہزار گاڑیوں کی پیداوار دینے والی فیکٹری کو فروخت کرنے کی کوششوں میں تھی۔ فیکٹری میں مارچ 2022 سے پیداوار روک دی گئی تھی۔

ووکس ویگن نے گذشتہ سال روس میں تقریباً 42 ہزار گاڑیاں اور ایک ہزار 500 تجارتی گاڑیاں فروخت کیں  ۔ کمپنی کی فروخت 2021 کے مقابلے میں 80 فیصد کم رہی۔



متعللقہ خبریں