ایل سلواڈور میں ہنگامی حالات کی مدت میں توسیع

صدر نایب بوکیل کی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو کانگریس نے 67 ووٹوں سے قبول کر لیا اور 16 اپریل تک اس پر عمل درآمد ہو

1961031
ایل سلواڈور میں ہنگامی حالات کی مدت میں توسیع

وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں  مختلف گروپوں  سے نبٹنے کے لیے اعلان کردہ ہنگامی حالت (او ایچ اے ایل) میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

صدر نایب بوکیل کی حکومت کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو کانگریس نے 67 ووٹوں سے قبول کر لیا اور 16 اپریل تک اس پر عمل درآمد ہوگا۔

اطلاع کے مطابق  ہنگامی حالت کے تحت 2,513 ہتھیار اور 3,167 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں  جبکہ مختلف گرہوں کے 66 ہزار سے زائد گینگ کے کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ملک میں پہلی بار 27 مارچ 2022 کو اعلان کردہ ہنگامی  حالات میں  12ویں مرتبہ اس کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

مارچ کے آغاز سے اب تک ملک میں گینگ کے ارکان کے خلاف کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے والوں کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکام MS13 گینگ کو ملک میں تشدد کے دوبارہ بڑھنے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

ایل سلواڈور، جو دنیا میں سب سے زیادہ قتل کی شرح والے ممالک میں سے ایک ہے، ملک میں گینگز کی طاقت کی وجہ سے سیکیورٹی کا سنگین مسئلہ  موجود  ہے۔



متعللقہ خبریں