روس، یوکرینی بچوں کو اپنی سرحدوں کو منتقل کرتے ہوئے ان کو جبراً آباد کرنے کے درپے پے، اقوام متحدہ

روسی جنگی جرائم  میں اسپتالوں پر حملے، زود و کوب ،  زبردستی اور دانستہ طور پر قتل کرنا   جیسے  گھناونے فعل شامل ہیں

1961312
روس، یوکرینی بچوں کو اپنی سرحدوں کو منتقل کرتے ہوئے ان کو جبراً آباد کرنے کے درپے پے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے   نگران افسران  کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرینی بچوں کو  اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے  جبراً بدر کرنا جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

اقوام متحدہ   کے تحقیقاتی کمیشن برائے  یوکرین  کا کہنا ہے کہ سینکڑوں یوکرینی بچوں  کو غیر  قانونی طریقے سے روس  منتقل کرنے    کے  دلائل موجود ہیں۔

کمیشن کی رپورٹ روس کے   یوکرین میں دیگر جنگی جرائم کے بھی مرتکب ہونے  کی  معلومات  پر مبنی ہے۔

ان جرائم  میں اسپتالوں پر حملے، زود و کوب ،  زبردستی اور دانستہ طور پر قتل کرنا   جیسے  گھناونے فعل شامل ہیں۔

حکومتِ یوکرین کے اعداد و شمار کے مطابق  زبردستی روس لیجائے جانے والے بچوں کی تعداد 16 ہزار 221 ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ" روس نے ایک ایسا فریم ورک بنانے  بنایا  ہے  جس   میں  کچھ بچوں کو مستقل طور پر  آباد کرنے کے لیے رہنے کے لیے روسی شہریت دینے اور بچوں کو رضاعی خاندانوں میں رکھنے جیسی پالیسیاں شامل ہیں۔"

اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے نوٹ کیا کہ منتقلی عارضی ہونی چاہیے، لیکن وہ طویل ہوتی ہیں کیونکہ والدین اور بچوں دونوں کو "رابطے میں رکاوٹوں کی ایک حد" کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جو کہ جنگی  جرائم کے زمرے میں آتاہے۔



متعللقہ خبریں