شام خانہ جنگی کی 12 ویں برسی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کی قیام امن کی اپیل
آج 12 واں سال مکمل ہونے والی شام کی خانہ جنگی کے حوالے سے گوٹریس نے ایک تحریری بیان جاری کیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے شام کی خانہ جنگی کے 12ویں سال میں امن کی اپیل کی ہے۔
آج 12 واں سال مکمل ہونے والی شام کی خانہ جنگی کے حوالے سے گوٹریس نے ایک تحریری بیان جاری کیا ہے۔
شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے لوگوں کو ایک نئے المیہ کا سامنا کرنے پر مجبور ہونے کا ذکر کرنے والے گوٹیریس نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ شام میں جنگ کے آغاز کے بعد سے اسوقت انسانی امداد کی ضرورت اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انسانی امدا دی کاروائیوں کو بلا کسی رکاوٹ کے جاری رکھنا انتہائی اہم ہوتا ہے ، "زلزلے کے بعد فراہم کردہ انسانی امداد کے ساتھ حاصل کردہ اسراع کو سیاسی میدان میں بھی سرایت کرنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ شامی فریقین اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ہمراہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2254 نمبرکی قرار داد کے مطابق اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات قیام امن کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جنگ بندی کو یقینی بنانے، شامی عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے اور پناہ گزینوں کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کو یقینی بنانے کے لیے "مل کر کام کرنے" کا وقت ہے، ہم شام کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے اقوام متحدہ کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
متعللقہ خبریں

فریقین کے درمیان مختصر مدت کی جنگ بندی کے باوجود سوڈان میں انفرادی جھڑپیں جاری ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں سوڈان کی تازہ پیش رفت سے آگاہی کرائی