امریکہ، مال گاڑی پٹری سے اترنے سے تیس بوگیوں کو نقصان پہہنچا

حادثے میں کوئی شخص زخمی یا  ہلاک نہیں ہوا

1957784
امریکہ، مال گاڑی پٹری سے اترنے سے تیس بوگیوں کو نقصان پہہنچا

متحدہ امریکہ میں   نورفورلک سودرن  سے منسلک  ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔

امریکی ریاست الاباما میں واقع تحصیل  کال ہون میں  ایک مال گاڑی کی 30 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حکام نے واضح کیا ہے  کہ ٹرین  جارجیا   سے  مسیی  پی ریاست کو جاری رہی تھی۔

اس حادثے میں عوام کو متاثر کرنے والی کوئی صورتحال  در پیش نہ ہونے کا ذکر کرنے والے حکام  کا کہنا ہے کہ  حادثے میں کوئی شخص زخمی یا  ہلاک نہیں ہوا۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ٹرین کیوں پٹری سے اتری اور  گزشتہ ماہ سے نارفولک سودرن ٹرینیں تیسری بار پٹری سے اتری ہیں۔

نورفولک سدرن چیف ایگزیکٹیو (CEO) ایلن شا کے سینیٹ میں 3 فروری کوایسٹ پالیسٹائن کے اوہائیو قصبے کے قریب خطرناک کیمیکل لے جانے والی کمپنی کی ملکیت والی ٹرین کے پٹری سے اترنے جو کہ ماحولیاتی تباہ کاریوں کا موجب بنی تھی ،کے بارے میں گواہی دینے سے چند گھنٹے قبل  یہ حادثہ پیش آیا ہے۔



متعللقہ خبریں