ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کےلیے 30 دن کی مہلت دےدی گئی

خبرکے مطابق سرکاری ایجنسیوں کے پاس وفاقی آلات اور سسٹمز سے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک  کو حذف کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہے

1952854
ٹک ٹاک  پر پابندی لگانے کےلیے 30 دن کی مہلت  دےدی گئی

امریکہ میں وائٹ ہاؤس نے ٹک ٹاک پر پابندی کے نفاذ کے لیے وفاقی ایجنسیوں کو 30 دن کا وقت دے دیا۔

خبرکے مطابق سرکاری ایجنسیوں کے پاس وفاقی آلات اور سسٹمز سے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک  کو حذف کرنے کے لیے 30 دن کا وقت ہے۔

رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یہ ہدایت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی سینیٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں نے وفاقی حکومت کے آلات پر اس ایپ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اس حوالے سے ایف بی آئی ڈائریکٹر نے کہا تھا کہ چین کی حکومت ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈینس کو کروڑوں امریکی صارفین کی معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں