جمہوریہ کونگو کے اہم شہر پر بھی باغیوں کا قبضہ،سرکاری فوج کا انخلا

مقامی پریس کے مطابق، اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر روبایہ  پر دو روز جاری  جھڑپوں کے بعد باغی گروپ ایم 23 کا قبضہ ہو گیا ہے

1952455
جمہوریہ کونگو کے اہم شہر پر بھی باغیوں کا قبضہ،سرکاری فوج کا انخلا

جمہوریہ کونگو کے مشرقی صوبے  شمالی کیوو  سے متصل معدنی وسائل سے مالا مال شہر  روبایہ  باغیوں کے قبضے میں آ گیا ہے۔

 مقامی پریس کے مطابق، اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر روبایہ  پر دو روز جاری  جھڑپوں کے بعد باغی گروپ ایم 23 کا قبضہ ہو گیا ۔

مشرقی کونگو کے متعدد شہری علاقوں پر اس گروپ کا قبضہ ہے جس میں اب روبایہ بھی شامل ہو چکا ہے جہاں سے سرکاری فوج نکل چکی ہے ۔

مشرقی  کونگو میں مصروف باغی گروپ ایم 23 نے دو سال قبل اپنے حملوں کا دوبارہ آغاز کر دیا تھا جس کی وجہ سے  متحارب علاقوں  سے کافی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے روانڈ پہنچ گئے تھے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تھِی۔

 کونگو نے روانڈا پر الزام لگا رکھا ہے کہ وہ اس کے سونے ،کابالٹ اور دیگر معدنی وسائل پر قبضہ چاہتا ہے جس کےلیے اس نے ایم 23 گروپ کی بھی مدد کی ہے مگر روانڈا ان دعووں کو مسترد کرتا آیا ہے۔



متعللقہ خبریں