امریکہ، کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے روزہ مرہ ززدگی بری طرح متاثر

ریاست میں موسم کی خرابی کے باعث ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد گھربجلی  کی سہولت سے محروم ہیں

1951847
امریکہ،  کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے روزہ مرہ ززدگی بری طرح متاثر

متحدہ امریکہ کی مغربی ریاست  کیلیفورنیا میں شدید بارشوں اور برفانی طوفان   نے روزہ مرہ کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

امریکی میڈیا میں شائع  خبروں میں بتایا گیا ہے  کہ ریاست میں موسم کی خرابی کے باعث ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد گھربجلی  کی سہولت سے محروم ہیں جب کہ شدید بارش کے باعث لاس اینجلس شہر کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

خبر میں کہا گیا کہ کیلیفورنیا کے جنوبی بلند علاقوں سے شروع ہونے والا برفانی طوفان دو روز میں ملک کے مشرق کی جانب بڑھے گا، اور  دو کروڑ سے زائد افراد کو شدید طوفان سے خبردار کیا گیا ہے۔

حکام  کا کہنا ہےکہ ریاست کے  بلند مقامات  میں کچھ شاہراہیں " شدید برف باری" کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں طوفان آج سے  ایریزونا، ٹیکساس، اوکلاہوما اور کنساس کی طرف بڑھے گا، نشیبی علاقوں میں بارش اور اونچے علاقوں میں برف باری ہوگی، جبکہ  کچھ علاقوں میں بگولے بھی پیدا ہو سکنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

اسی طوفان سے آج سے وسکونسن، مشیگن، نیو یارک اور بوسٹن  ریاستیں بھی متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں