امریکہ میں یخ بستہ سخت برفانی طوفان کی پیشگوئی

برفانی طوفان اور برف  جمنے کی بنا پر کچھ  شاہراوں کو استعمال نہ کیا جائے

1951147
امریکہ میں  یخ بستہ سخت برفانی طوفان کی پیشگوئی

امریکہ کی کئی ریاستوں کو متاثر کرنے والے موسمی حالات کی وجہ سے کیلیفورنیا میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یو ایس نیشنل ویدر سروس (NWS) نے ریاست کیلیفورنیا کے لیے "یخ  بستہ  اور خطرناک برفانی طوفان" کی وارننگ جاری کی ہے۔

موسم کی پیشگوئی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برف باری، جو لاس اینجلس کے اونچے علاقوں کو متاثر کرے گی اور جس کی موٹائی 1.5 میٹر تک پہنچنے کا امکان ہے تیز ہواؤں کی وجہ سے  خطے میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

اختتام  الہفتہ  موسم کی خراب صورتحال خطے کو متاثر کرتے رہنے پر  مبنی رپورٹ میں  حکام نے خبردار کیا ہے کہ برفانی طوفان اور برف  جمنے کی بنا پر کچھ  شاہراوں کو استعمال نہ کیا جائے ۔

بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی ساحل سے شروع ہونے والی شدید برف باری اور کئی علاقے متاثر ہونے کے باعث کئی شہروں میں نظام زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا جب کہ سڑکوں پر لوگوں نے رات اپنی گاڑیوں میں گزاری۔

امریکی میڈیا کے مطابق خراب موسمی  صورتحال کے باعث کئی ریاستوں میں تقریباً 10 لاکھ گھر اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 2000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مشی گن ، ایلیونز ، کیلیفورنیا، نیو یارک اور ونکونسن میں بھی  بجلی کی ترسیل کچھ مدت کےلیے مقطع  رہی۔



متعللقہ خبریں