روس اور میانمار کے درمیان نکلیئر پاور پلانٹس کے معاہدے

مشترکہ منصوبے  پر   دستخط کی تقریب میانمار کے شہر ینگون میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹر میں منعقد ہوئی

1943774
روس اور میانمار کے درمیان نکلیئر پاور پلانٹس کے معاہدے

روس اور میانمار کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

روسی اسٹیٹ نیوکلیئر انرجی کارپوریشن (Rosatom) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ Rosatom اور میانمار کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے  مشترکہ منصوبے  پر   دستخط کی تقریب میانمار کے شہر ینگون میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی انفارمیشن سنٹر میں منعقد ہوئی۔

اس معاہدے کی روسے   روس اور میانمار  خاصکر چھوٹے پیمانے کی  نکلیئر پاور  پلانٹس کو عملی جامہ پہنانے کے معاملے میں تعاون  کریں گے۔  سرکاری دستخط تقریب کے بعد روس ایٹم  کے جنرل  منیجر  الیکسی لیکھا چیو  نے میانمار ٹیکنیکل  یونیورسٹی کے  طلبا کو جوہری ٹیکنالوجی کے موضوع پر ایک    لیکچر دیا اور طلبا کے سوالات کو جواب دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ اس سال روس-میانمار تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، لیکاچیو نے کہا، "ملک میں ایک نئی صنعت کے قیام سے بلاشبہ میانمار کے توانائی کے شعبے، صنعت اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ ہم  میانمار کی روسی جوہری ٹیکنالوجی کو ترجیح  دینے کو سراہتے ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں