اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زلزلہ زدگان کے لیے ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی

اقوام متحدہ کی  77 ویں جنرل اسمبلی  کے صدر کسابہ  کوروسی  نے   جنرل اسمبلی کی نشست سے خطاب میں  ترکیہ اور شام میں   زلزلے سے  جان بحق ہونے والوں کے  اظہارِ تعزیت کیا

1942881
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں زلزلہ زدگان کے لیے ایک منٹ تک خاموشی اختیار کی گئی
nato bayrak yarıya.jpg

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں   ترکیہ اور شام میں زلزلے  میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے  ایک منٹ کے لیے  احترام ً خاموشی اختیار کی۔

اقوام متحدہ کی  77 ویں جنرل اسمبلی  کے صدر کسابہ  کوروسی  نے   جنرل اسمبلی کی نشست سے خطاب میں  ترکیہ اور شام میں   زلزلے سے  جان بحق ہونے والوں کے  اظہارِ تعزیت کیا۔

کوروسی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی  کی نشست  کے آغاز سے پیشتر  رکن مملکتوں  کے نمائندوں سے  ایک منٹ  تک احترامً خاموشی اختیار کرنے  کا کہا، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔

دوسری جانب صدر رجب طیب ایردوان  کی جانب سے   قاہرامان ماراش اور البستان    میں  آنے والے    7٫7 اور 7٫6 کی شدت کے زلزلوں کے باعث  7 روز کے لیے قومی سوگ کا اعلان  کیے جانے کے بعد بیلجین  کے دارالحکومت برسلز  میں  نیٹو کے  ہیڈ کوارٹر  میں  ترک پرچم کو سرنگوں کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں